شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ اگلی سال مئی میں ریلیز ہوگی

شائع 07 اگست 2016 02:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

شردھا کپور اور ارجن کپور کی آنے والے فلم ہاف گرل فرینڈ کو ریلیز کی تاریخ مل گئی۔

چیتن بھگت کے ناول سے ماخوذ فلم 19مئی 2017 کو فلم بینوں کیلئے پیش کی جائے گی۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی شردھاکپور نے اس بات کا اعلان سماجی ویب سائٹ کا سہارا لیا۔

موہت سوری (جنہوں نے ایک ولن اور عاشقی 2جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں)کی زیر ہدایت بننےوالی فلم ہاف گرل فرینڈ میں ارجن کپور اور شردھا کپور پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی مادھو اور ریا کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ہاف گرل فرینڈ سے ہٹ کر شردھا کپور آنے والی فلم راک آن 2 میں دکھائی دیں گی، جبکہ ارجن کپور جلد ہی نیا پراجیکٹ سائن کریں گے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا