وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان

شائع 28 دسمبر 2015 01:56pm

1

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے یکم جنوری سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ کراچی میں کام ادھورانہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کراچی کے کامیاب آپریشن پر ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

کراچی میں ایوان ہائے صنعت وتجارت کے زیراہتمام ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم پانچ سال کیلئے آتے ہیں، کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزرجاتا ہے،مگر اب کام آہستہ آہستہ سمجھ میں آرہا ہے کہ ہمیں کم وقت میں بہت ذیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے یکم جنوری سے صنعتی صارفین کیلئے بجلی تین روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلا ن کردیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا تھا،جس کے حل کیلئے پاور پلانٹس تیزی سے لگ رہے ہیں،دوہزاراٹھارہ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے کر آجائیں گے،نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں،آپریشن تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ تھا،کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی لاہورموٹر وے منصوبہ تکمیل کے قریب ہے،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ملانے کیلئے سڑک کے منصوبوں کا افتتاح دسمبر میں کرونگا،وزیراعظم نے رواں سال نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے ایکسپورٹرکوٹرافیز بھی تقسیم کیں۔