ہیلری کلنٹن کوڈونلڈٹرمپ پر6پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، سروے
فائل فوٹونیویارک:امریکا کے صدارتی انتخابات کےلئے تازہ سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کوڈونلڈ ٹرمپ پر 6 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تشدد پر اکسا کر تمام حدیں پار کرلیں۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، بلوم برگ نیشنل سروے کےمطابق ،ہیلری کلنٹن کو 50فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ 44فیصد ووٹرز ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں تاہم پارٹی کے اندر 95فیصد ڈیموکریٹس ووٹرز ہیلری کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ ہر 5واں ری پبلکن ووٹر اپنے امیدوار ٹرمپ کو ووٹ نہیں دینا چاہتا۔
آئیووا میں جلسے خطاب کے دوران ہیلری کلنٹن نے غیرذمہ دارانہ بیانات پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔گزشتہ روز لوگوں کو تشدد پر اکسا کر ٹرمپ نے حد پار کرلی، اس کے گولڈ اسٹار فیملی کے بارے میں غیرذمہ دارانہ بیان ، غیرذمہ دارانہ تجویز کہ تمام ممالک کے پاس ایٹمی قوت ہونی چاہیے اور اب تشدد پر اکسانا، ہر ایک بات یہ ظاہر کرتی ہے کہ ٹرمپ میں امریکا کا صدر اور کمانڈر انچیف بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔
اسی ریلی کے دوران ایک مشتبہ شخص رکاوٹین عبور کرکے ہیلری کے قریب آگیا تاہم خفیہ سرووس والوں نے اسے دبوچ لیا۔ ورجینیا میں ریلی سے خطاب کے دوران ڈولن ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے آفیشنل ای میلز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
آپ دیکھیں اس نے اپنی 33 ہزار ای میلز کے ساتھ کیا کیا؟ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ اور پھر ان کے بارے میں وہ کیا کہتی ہیں؟ کہ ان کے خیال میں وہ چیلسی کی شادی اور یوگا کلاسز کے بارے میں تھیں، تینتیس ہزار ای میلز یوگا کے بارے میں ؟!! واقعی یہ بہت بڑا یوگا تھا۔
امریکا کے ایمبیسڈر ایٹ لارج برائے بین الامذاہب ہم آہنگی نے بھی واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات سے امریکا میں اقلیتوں کی آئینی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔