اب فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا وقت آگیا ہے، فاروق ستار
نواب شاہ : ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے بیک فوٹ پر کھیل چکے اب فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا وقت آگیا ہے، کراچی میئر کو اختیارات نہ ملے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھ کے عوام مسائل کا شکار ہیں، سندھ حکومت کی آدھی کابینہ دبئی میں بیٹھی ہے۔فاروق ستار نے کہا دو ہزار اٹھارہ میں سندھ کا وزیراعلیٰ متحدہ کا ہوگا، کراچی کے میئر کو مکمل اختیارات دلا کر رہیں گے، اختیارات کا مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوا تو عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا مشکل وقت گذر چکا اب مزے کرنے کے دن ہیں۔فاروق ستار نے مزیدکہا کہ نواب شاہ میں ایم کیو ایم الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی نواب شاہ کو بین القوامی شہر بنائیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔