فلم رئیس سے متعلق 8 دلچسپ حقائق
٭بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس کا انتظار لو گ اس وقت سے کررہے ہیں جب سے فلم کا اعلان ہوا ہے،یہ فلم ابھی سے2017 کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جارہی ہے۔
٭فلم میں میاں بھائی کا کردار نبھا نے کیلئے کنگ خان کا ظاہری حلیہ بہت زیادہ تبدیل کیا گیا ہے،شاہ رخ فلم رئیس میں اپنی باقی فلموں سے بالکل مختلف نظر آئیں گے،انہیں ایک ظالم اور عقل مند انسان دکھانے کیلئے آنکھوں میں سرمہ اور گلے میں تعویذ کااضافہ کیا گیا ہے۔
٭فلم میں نواز الدین صدیقی ایک سخت پولیس آفیسر(اے سی پی غلام پٹیل) کا کردار نبھا رہے ہیں ۔
٭ فلم میں بھارت کے شہر گجرات میں غیر قانونی شراب نوشی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے اور اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ہے۔
٭اس فلم کے ذریعے پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
٭بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی کاکہنا ہے کہ فلم رئیس میں شاہ رخ نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہے۔
٭فلم میں نوازالدین صدیقی والا کردار پہلے معروف اداکار فرحان اختر کوآفر کیا گیا تھا لیکن ان کے منع کرنے کے بعد نوازالدین صدیقی کے حصے میں یہ کردار آیا۔
٭فلم کیلئے کنگ خان نے سنی لیونی کے ساتھ اسپیشل گانا فلمایا ہے جسے دیکھنے کیلئے تمام لوگ بے تاب ہیں۔
بشکریہ: bollywoodgalaxy.net

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔