پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکار

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 06:33am

fawad200000000

پاکستان شوبز انڈسٹری روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے اداکار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنارہے ہیں۔

پاکستانی اداکاروں نے دنیا بھر میں  اپنی مانگ میں اضافے کے باعث اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

آئیے جانتے ہیں پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکاروں کے اس معاوضے کے بارے میں جو وہ مختلف فلمز،ڈرامےاور کمرشلز میں کام کرکے حاصل کرتے ہیں۔

فواد خان

fawad10000000

فواد خان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے ،جن کی قسمت کا ستارہ ہمیشہ روشن رہتا ہے، وہ جتنے پاکستان میں مقبول ہیں اس سے کہیں زیادہ بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد ہے،وہ مختلف برانڈز اور کمرشلز کے ذریعے  تقریباً150.000 امریکی ڈالرز کماتے ہیں۔

ماہ نور بلوچ

Mahnoor-baloch000000000

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدابہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر بڑھاپا کبھی نہیں آسکتا،یہ سچ ہے وہ روز بروز اور زیادہ حسین ،جوان اور خوبصورت ہوتی جارہی ہیں،اسی لحاظ سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے،ان کی آمدنی  تقریباً100000 امریکی ڈالرزہے۔

عاطف اسلم،علی ظفر

atif0000000

عاطف اسلم اور علی ظفر کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے گلوکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ،تاہم اداکاری اور کمرشلز میں بھی اپنی قسمت آزمائی اور کامیاب رہے ،ان دونوں اداکاروں کی آمدنی تقریباً ایک جیسی ہے،دونوں کی آمدنی80.000امریکی ڈالرز  کے قریب ہے۔

مہوش حیات

mehwish00000000

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھی ہماری اس فہرست میں شال ہیں ،مختلف کمرشلزکے ذریعے وہ تقریباً40.000 امریکی ڈالرز کمالیتی ہیں۔

حمزہ علی عباسی

hamza00000

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار حمزہ علی عباسی بھی کسی سے کم نہیں ،انہیں مختلف کمر شلز کے ذریعے تقریباً40.000 ڈالرز کی آمدنی ہوتی ہے۔

ماورا حسین

mawra0000000

ماورا کا جادو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے،جب سے انہوں نے بھارتی فلم میں کام کیا ہے،ان کی شہرت اور دولت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ان کی آمدنی تقریباً 25000 امریکی ڈالرز ہے۔

راحت فتح علی خان

raha00000000

راحت فتح علی خان جیسے باصلاحیت گلوکار پاکستان کیلئے سرمایے کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی آمدنی  90.000 امریکی ڈالرز ہے جو وہ مختلف کنسرٹس کے ذریعے کماتے ہیں۔

ماہرہ خان

mahira000000

معروف اداکارہ ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ چاہے جانے والی اداکارہ ہیں ،ان کے مداح نہ صرف انہیں پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے بے تحاشہ محبت بھی کرتے ہیں ،ماہرہ کی آمدنی100000 امریکی ڈالرز ہے۔

بشکریہ: fashion360.pk