کوہاٹ کی سینٹرل جیل میں 4 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا

شائع 29 دسمبر 2015 09:31am

hanging-ho

کوہاٹ کی سینٹرل جیل میں 4 دہشتگردوں کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد سانحہ آرمی پبلک اسکول اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آج نیوز کے مطابق چاردہشتگردوں نورسعید، مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین کوکوہاٹ کی سنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، چاروں دہشتگرد سانحہ آرمی پبلک اسکول اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اورانہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دستخط کیے تھے۔