پرویز خٹک کا وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسپتال کا دورہ
مردان:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ کے پہنچنے پر اسپتال کے تمام دروازے بند کردیئے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مردان دھماکے کے پانچ گھنٹے بعد مریضوں کی عیادت کے لیے میڈیکل کمپلیکس وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ پہنچے۔
وزیراعلیٰ کے اسپتال پہنچنے کے بعدتمام دروازے بھی بند کردیئے گئے،اس حرکت نے مریضوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی۔
وزیراعلیٰ نے درجنوں افراد کی عیادت چند منٹوں میں کر ڈالی،جسکے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مردان دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے۔
پرویزخٹک اس مختصر سے دورے کے بعد اسپتال سے رخصت ہوئے تو انکے ساتھ وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے دعوے بھی ہوا ہوگئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔