صدراور وزیراعظم کا مردان دھماکے پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد:مردان میں ہونیوالے دھماکے پر صدر منمون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرممنون حسین نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے مردان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے کہا کہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی مردان دھماکے کی مذمت کی اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی مردان دھماکے کی مذمت کی۔سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔