كراچی كےمیئراورڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم
ایم کیوایم کومیئر اورڈپٹی میئر کےعہدوں کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہے - فائل فوٹوکراچی:بلدیہ عظمیٰ كراچی كے میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل ختم ہوگیا ہے۔ایم کیوایم کومیئر اورڈپٹی میئر کےعہدوں کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہے۔
کراچی میں میئر کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے وسیم اختر سمیت4 امیدوار میدان میں ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر کو جیل سے کے ایم سے بلڈنگ لایا گیا ہے۔
ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی كے كرم اللہ وقاصی ، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن ہیں۔ ڈپٹی میئر كے انتخابات میں ایم كیو ایم كے ارشد وہرہ، مسلم لیگ ن كے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید شامل ہیں۔
میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کل 308 منتخب بلدیاتی نمائندےحق رائے دہی استعمال کریں گے ،جن کیلئے مختلف رنگوں کے 608 بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں،ایم کیو ایم کو منتخب نمائندوں کی تعداد 214 ہے۔
ضلع غربی ، ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین كی نشست پر بھی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،ضلع وسطی میں ایم کیوایم کے ریحان ہاشمی چیئرمین اورسعید شاکر وائس چیئرمیں بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔
میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسلز کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفہ کے شام پہنچ بجے تک جاری رہی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔