نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 2.49روپے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری
فائل فوٹواسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 49پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دے دی ۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 1 ماہ کیلئے 2روپے 49 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے ۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے فی یونٹ رہی۔ صارفین سےجولائی میں 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔
فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کےصارفین پرنہیں ہوگا۔ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔