پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں جلسہ کرے گی

اپ ڈیٹ 24 اگست 2016 07:43am
عمران خان جہلم اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کریں گے - فائل فوٹو عمران خان جہلم اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کریں گے - فائل فوٹو

جہلم:پاکستان تحریک انصاف کی احتساب تحریک آج جہلم میں اپنا پڑاؤ ڈال رہی ہے ، چئیرمین عمران خان جہلم اسٹیڈیم میں جلسے عام سے خطاب کریں گے۔

پانامہ پیپرزاورکرپشن کے خلاف تحریک انصاف متحرک ہے ، پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں جلسہ کرے گی ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے جہلم روانہ ہوں گے عمران خان پہلا خطاب کھیوڑہ میں کریں گے۔

 جس کے بعد پنڈدادن خان, دھریالہ جا لپ، پنڑوال اورجلال پورشریف میں بھی استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کریں گے ، جہلم اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں کپتان 7 بجے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پاکستان مارچ اورگجرات جلسے کے شیڈول تبدیل کردیا ہے 28 اگست کا گجرات والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی 29 اگست کوبوریوالا میں جلسہ کرے گی۔

  پاکستان مارچ گجرانوالہ کے بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع کیا جائے گا جو لاہورمیں جی پی او چوک پر اختتام پزیرہوگا۔