سپریم کورٹ:کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی کی درخواست خارج
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرسے متعلق نظرثانی کی درخواست خارج کردی ہے۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے نظرثانی درخواست پرمحفوظ فیصلہ پڑھ کرسنایا۔
سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے زمرے میں نہیں آتی،انجینئرزفورم کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیرسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائرکی گئی تھی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالتی فیصلے ہونے کے باوجود حکومت کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے کچھ نہیں کررہی ،درخواست میں کالا باغ ڈیم کی تعمیرکیلئے حکومت کو ہدایات دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔