مسلم لیگ فنکشنل کے رکن امتیازشیخ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ

اپ ڈیٹ 24 اگست 2016 10:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:مسلم لیگ فنکشنل کے رکن امتیازشیخ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا،اسپیکرنے استعفی منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کوضمنی انتخاب کی سفارش کردی ہے۔

امیتازشیخ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے میڈیا کوبتایا کہ امتیازشیخ کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس 11 پرضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جانب سے حصہ لیں گے۔امتیازشیخ نے مسلم لیگ فنکشنل کی بنیادی رکنیت اوروزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے جبکہ اسپیکرآغاسراج درانی نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 11 شکارپورپرضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کوسفارش بھجوادی ہے۔