وسیم اختر کراچی کے میئر منتخب

شائع 24 اگست 2016 12:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو کراچی کا میئر منتخب کرلیا گیا ہے ۔

 فتح کے بعد وسیم اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کراچی کے لوگوں کی فتح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے نامساعد حالات کے باوجود متحدہ کے نمائندے کو میئر منتخب کیا ۔اس موقعے پر انہوں نے کراچی کے عوام کو شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ الیکشن میں بھی بعض نقائص تھے تاہم وہ اس حوالے سے کوئی شکوہ ابھی نہیں کرنا چاہتے ۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایسا انتخاب کراچی نے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کراچی میں عوام کی فلاح کیلئے ملکر کام کرینگے ۔