وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر سندھ سے ملاقات
فائل فوٹوکراچی:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی ملاقات میں حالیہ پُرتشدد واقعات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں گورنرسندھ ڈاکترعشرت العباد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دی جائے گی اورملک کے خلاف بات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اس موقعے پرچوہدری نثارعلی نے کہا کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے ، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کراچی کا امن پاکستان کا امن ہے۔ گورنرسندھ نے وفاقی وزیرداخلہ کوقیام امن کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ھیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ گورنرسندھ نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والوں، شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔