کراچی:ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
کراچی میں ایشیا ء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی/فائل فوٹوکراچی:کراچی میں قربانی کیلئے مویشی منڈی سج گئی،مویشی منڈی کے باضابطہ افتتاح کےدوران منڈی میں عوام تو نظرآنے لگی لیکن خریداراب بھی منڈی سے دور ہیں۔
ساڑھے 700ایکڑرقبے پرقائم ایشیا ءکی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی کاباضابطہ افتتاح ہوا تووی آئی پی ٹینٹس میں رونق لگ گئی نازونخروں سے پلے جانوروں کے ریٹس بھی آسمان پرہیں۔
منڈی آنے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی صرف ریٹ چیک کرنے آئے ہیں اسی حساب سے خریداری کا بجٹ رکھا جائے گا۔
منڈی میں اب تک سوا لاکھ گائے بیل،25000بکرے اور 200 سے زائد اونٹ لائے جا چکے ہیں،تاہم زیادہ ترشہریوں کی توجہ وی آئی پی جانورہیں جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد وی آئی پی ٹینٹس کا رخ کررہی ہے ۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔