کرک:مکان پر دستی بم حملہ،2 افراد جاں بحق

شائع 27 اگست 2016 08:31am
کرک میں مکان پردستی بم حملے کے نتیجےمیں دو افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے/فائل فوٹو کرک میں مکان پردستی بم حملے کے نتیجےمیں دو افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے/فائل فوٹو

کرک:کرک میں مکان پردستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ کے ایک نواحی علاقے میں ایک گھر پر دستی بم پھینکا گیا، دھماکے سے میا ں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف سبی کے علاقے مچھ میں بھی گھر پر دستی بم حملے میں بچہ زخمی ہوگیا جبکہ پشاور کے علاقے مفتی محمود فلائی اوور پر بی ڈی یو کے اہلکاروں نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اخترحسین کو گرفتار کرلیا،ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔