کراچی:بارش کے باعث 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ

شائع 27 اگست 2016 10:28am
کراچی میں بارش کے باعث 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے/فائل فوٹو کراچی میں بارش کے باعث 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے/فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 250 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ شہرمیں 250فیڈرٹرپ ہوئے جن میں سے50فیڈرزکوبحال کردیا گیاہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری بجلی کے کھمبوں اورگرے ہوئے تاروں سے دوررہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

فیڈرٹرپ ہونے کے باعث نارتھ کراچی ،ناظم آباد، بفرزون،لیاقت آباد ، پی آئی بی کالونی اورشاہ فیصل کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوسائٹی، طارق روڈ ، کورنگی ،لانڈھی اوراطراف کے علاقے بھی فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث بجلی سے محروم ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ باران رحمت کوکےالیکٹرک کی نااہل انتظامیہ ہمیشہ کی طرح زحمت بنادیتی ہے ۔