نیب نے میٹرو بس پروجیکٹ کی تفصیلات طلب کر لیں

شائع 30 دسمبر 2015 05:35am

n1000000

راولپنڈی: اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ میں اپنوں پرنوازشات ہوئیں یا بدعنوانی کی گئی ، نیب نے میٹروپروجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری سمیت پانچ افراد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

تئیس کلومیٹرطویل ، چوبیس ٹرمینل کی سہولیات کے ساتھ 44ارب سے زائد روپے کی لاگت سے بننے والی راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ میں کرپشن ہوئی یا پھر اپنوں کو نوازا گیا ، نیب پہلے مرحلے میں میٹروپروجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی ، وفاقی وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری ، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان ، ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ اور کمشنرراولپنڈی ذاہد سعید کے تمام اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

پارلیمنٹرین کا کہنا ہے کہ نیب کےلئے مسلم لیگ ن سے متعلق کرپشن کو ثابت کرنا مشکل ہوگا۔

نیب کے سیکشن انیس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین اورمتعلقہ حکام کے پاس اختیارہے کہ وہ مالیاتی اداروں سے کسی بھی شہری سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور نیب انکوائری کے دوران متعلقہ شخص کوذاتی طور طلب کرنے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔