لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4مبینہ دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد مون مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث تھے - فائل فوٹولاہور:لاہور کے علاقے مناواں کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ڈی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،رات گئے مناواں کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،ٹارگٹڈ کارروائی میں 4مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ،ہلاک دہشت گرد مون مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت زبیر،عبدالوہاب،عدنان اورعتیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔کارر وائی کے دوران 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔