کوئٹہ میں فورسز کی مدرسے میں کارروائی، 100سے زائد افغان باشندے گرفتار
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے مدرسے میں کارروائی کےدوران 100 سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاجبکہ مدرسے کو سیل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس پر بھوسا منڈی کے قریب مدرسے پر چھاپا مارا،سرچ آپریشن کے دوران مدرسے سے 100 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا،ملزمان سے بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے بعد مدرسے کو سیل کردیا گیاجبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔