قصاص کیلئے ملکی اداروں کو حرکت میں آنا چاہیئے،طاہر القادری

شائع 28 اگست 2016 04:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کو گالی دی لیکن وزیراعظم کے لب تک نہ ہلے۔ انہوں نے کہا کہ  قصاص کیلئے ملکی اداروں کو حرکت میں آنا چاہیئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ملتان میں ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک قصاص کا مقصد ملکی سالمیت، دہشتگردوں اور لٹیروں کا احتساب ہے۔ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب مل گیا تو کسی جابر حکمران کو عوام پر ظلم کرنے کی جرات نہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف قوتوں سے مدد مانگی ،جس پر نواز شریف خاموش رہے۔ وزیراعظم تو اتنی جرات بھی نہیں رکھتے کہ کشمیر کے معاملے پر یہ تک کہہ سکیں کہ بھارت ظلم کا سلسلہ بند کرے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ اگلے معرکے اور فیصلہ کن راؤنڈ کا اعلان پیر کو کریں گے۔