کوئی دشمن بھی ایسی تقریر نہیں کرتا جو الطاف حسین نے کی ہے،عمران خان
فائل فوٹولاہور:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کوئی دشمن بھی ایسی تقریر نہیں کرتا جو الطاف حسین نے کی ہے، ایسے شخص کو جیل میں ہونا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی زہریلی تقریر تو دشمن بھی نہیں کرتا۔
عمران خان نے کہا کہ اس تقریر کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا کہ قائد متحدہ کے خلاف غداری کا کیس چلایا جائے۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا 56فیصد بجٹ لاہور میں لگادیا گیا ہے، حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔