وزیراعظم سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 29 اگست 2016 08:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں 2طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف اورسعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں 2طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال گیا۔

 وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی ہرآزمائش پرپوری اتری ہے۔

سعودی وزیردفاع نے کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل کھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے،  اس موقع پروفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اورمسلح افواج کےسربراہان بھی موجود تھے۔

 اس سے پہلے شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچے تو وزیردفاع خواجہ آصف اوردیگراعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا،سعودی وزیردفاع اورنائب ولی عہد وزیراعظم ہاؤس گئے تووزیراعظم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔