توانائی کے بیشترمنصوبے 2018میں مکمل ہو جائیں گے،وزیراعظم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے بیشترمنصوبے 2018میں مکمل ہوجائیں گے ۔سی پیک کے مغربی روٹ پررواں سال کام شروع ہوجائے گا،پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا ہے ،دنیا سے تجارت کرنا چاہتا ہے ۔
پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ چینی صدرکے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے دورکا آغازہوا ۔دونوں ممالک کے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ۔ چینی قیادت نے ویژن 2025 کوپایا تکمیل پرپہنچانے میں تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
خطے میں امن واستحکام کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کررہے ہیں ، چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ اقتصادی مشکلات میں بھی تنہا نہیں چھوڑا چین دنیا بھرمیں پاکستان کے تشخص کا دفاع کررہا ہے۔
نواز شریف نے بتایاکہ چین پاکستان میں ایکسپریس وے کی تعمیرکیلئے سرمایہ کاری کررہا ہے جونیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔ توانائی کے بیشترمنصوبے 2018 میں مکمل ہوجائیں گے ۔ منصوبوں سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دورکا آغازاورروزگارکے مواقع اورغربت ختم ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرعالمی فورم پرچین کی حمایت کی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اورایمانداری پرمشتمل ہیں پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا ہے اوردنیا سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔
اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کے مضبوطی کی مظہرہے ایک روڈ ایک خطے کا وژن روابط کے فروغ میں اہم ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ہماری اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے زرمبادلہ کے ذخائراور معاشی صورتحال قابل اطمینان ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔