ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمے کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2015 10:02am

doc-asim-ho

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف مقدمے کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے پانچ مفرورملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دو میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا ،عدالت میں تفتیشی افسر الطاف حسین نے سترہ گواہان کے بیانات کی کاپیاں پیش کیں،عدالت نے بیانات کی نامکمل کاپیاں فراہم کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسرکوبیانات کی کاپیاں باضابطہ طورپرمکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد چھ ملزمان میں سے پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ملزمان میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر،انیس قائمخانی، سلیم شہزاد، پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور پاسبان کے عثمان معظم شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی قبل از گرفتاری ضمانت پرہیں۔