سینگال کے صدر2روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 08:02am
وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پران کا شانداراستقبال کیا - فائل فوٹو وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پران کا شانداراستقبال کیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:سینگال کے صدر2روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پران کا شانداراستقبال کیا۔

سینگال کے صدر34 رکنی وفد کے ہمراہ 2روزہ دورہ پرآج صبح نورخان ایئربیس پرپہنچے،وزیراعظم نوازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 سینگال کے صدر کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔اس موقع پر مشیرخارجہ،سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری اوراعلیٰ حکام بھی  وزیراعظم کے ہمراہ تھے،سینگال کے صدرملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔