سینگال کے صدر2روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پران کا شانداراستقبال کیا - فائل فوٹواسلام آباد:سینگال کے صدر2روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پران کا شانداراستقبال کیا۔
سینگال کے صدر34 رکنی وفد کے ہمراہ 2روزہ دورہ پرآج صبح نورخان ایئربیس پرپہنچے،وزیراعظم نوازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سینگال کے صدر کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔اس موقع پر مشیرخارجہ،سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری اوراعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،سینگال کے صدرملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔