کراچی:سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑا،ایک شخص جاں بحق
پولیس نے مویشی منڈی سے 3افراد کو حراست میں لے لیا - فائل فوٹوکراچی:کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مویشی منڈی سے 3افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں پارکنگ پر جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت محمد وجاہت کے نام سے ہوگئی اور وہ پی آئی اے میں انجینئر تھا۔
https://youtu.be/Qs9uw9xehT4
مقتول کے والد نے پارکنگ انتظامیہ پر تشدد اور قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیٹا قربانی کا جانور لینے گیا تھا خود قربان ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ،مقتول کی لاش کوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد مویشی منڈی سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تینوں کا تعلق پارکنگ انتظامیہ سے ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔