کراچی:سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑا،ایک شخص جاں بحق

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2016 09:33am
پولیس نے مویشی منڈی سے 3افراد کو حراست میں لے لیا - فائل فوٹو پولیس نے مویشی منڈی سے 3افراد کو حراست میں لے لیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مویشی منڈی سے 3افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں پارکنگ پر جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت محمد وجاہت کے نام سے ہوگئی اور وہ پی آئی اے میں انجینئر تھا۔

https://youtu.be/Qs9uw9xehT4

مقتول کے والد نے پارکنگ انتظامیہ پر تشدد اور قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیٹا قربانی کا جانور لینے گیا تھا خود قربان ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ،مقتول کی لاش کوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

 پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد مویشی منڈی سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تینوں کا تعلق پارکنگ انتظامیہ سے ہے۔