بلاول بھٹوکی سابق صدرآصف زرداری سے دبئی میں ملاقات

شائع 08 ستمبر 2016 06:00am
ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹو ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹو

دبئی:بلاول بھٹوزرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری نے سابق صدرآصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ہے ،ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری کی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپربات چیت ہوئی ۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس عید الضحٰی کے بعد بلانے پربھی اتفاق کیاہے۔