بلاول بھٹوکی سابق صدرآصف زرداری سے دبئی میں ملاقات
ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹودبئی:بلاول بھٹوزرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری نے سابق صدرآصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ہے ،ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری کی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپربات چیت ہوئی ۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس عید الضحٰی کے بعد بلانے پربھی اتفاق کیاہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔