کراچی: یونین کونسل نمبرتیرہ میں ایم کیو ایم کامیاب
کراچی: کراچی میں جمشید کوارٹریونین کونسل نمبرتیرہ میں ہونے والے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوارمحمد عمران کے انتقال کے باعث ملتوی ہونے بلدیاتی انتخاب پرچیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل آج صبح سات بجے شروع ہوا، جو شام چھ بجے تک جاری رہا، پولنگ کے لئے بیس پولنگ اسٹیشن اوراسی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، یوسی تیرہ میں ایم کیوایم جماعت اسلامی اور ایم کیوایم حقیقی کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں کل ووٹڑزکی تعداد تینتیس ہزارنوسوتریپن ہے، پولیس اوررینجرزاہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے، یونین کونسل نمبر تیرہ میں ایم کیوایم ، جماعت اسلامی اورایم کیوایم حقیقی میں مقابلہ ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔