کراچی پولیس مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار
کراچی : کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو افراد ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
گلشن اقبال میں مبینہ ٹاون تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نقدی اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کی شناخت رضا اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سپر ہائی وے پر نئی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے،پولیس نے بتایا کے فائرنگ کا واقع ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔