افغان مصالحتی عمل پر اجلاس آئندہ ماہ ہوگا،سرتاج عزیز

شائع 31 دسمبر 2015 04:48am

sartaj00000000

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل پر چار فریقی اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگا۔ افغان حکومت طالبان سے بات چیت کے ذریعے تشدد کا خاتمہ چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل پر چار فریقی اجلاس میں افغان طالبان سے تشدد چھوڑنے پر بات ہوگی۔

بھارت سے معاملات آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر طالبان اس شرط پر راضی ہوتے ہیں تو ہی بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

مصالحتی عمل سے متعلق چار فریقی میٹنگ کا فیصلہ امریکہ، پاکستان، افغانستان، اور چین کے نمائندوں نے کیا تھا ،اجلاس میں چاروں ممالک کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بھی معاملات آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں اور جمہوریت پر یقین سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔