ملتان میں پلاسٹک گودام میں آتشزدگی
ملتان: اسلام پورہ کے علاقے میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔
ملتان کے علاقے اسلام پورہ میں واقع پلاسٹک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، آگ پر فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابوپالیاگیا۔
آگ سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا، ریسکیو حکام کا کہناتھاکہ تنگ گلیوں اور علاقے میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔