سانگھڑ:مسافر کوچ کی سوزوکی کو ٹکر،7 افراد جاں بحق،7زخمی
جاں بحق افراد کا تعلق ملاح برادری سے ہے - فائل فوٹوسانگھڑ :سانگھڑ کے قریب مسافرکوچ کی سوزوکی کوٹکرسے 7افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،حادثہ ٹنڈوآدم شاہ بیگ مری اسٹاپ کےقریب پیش آیا،جب سانگھڑ سے ٹنڈو آدم جانے والی مسافرکوچ کی سوزوکی سےٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7زخمی ہوگئے۔
https://youtu.be/d37GLD9Sw_o
سوزوکی سجاول سے سانگھڑ آرہی تھی جاں بحق افراد کا تعلق ملاح برادری سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،افراد کی شناخت ،ظہراں،سومار،حوا،عمر ڈرائیور، جمن،نصرین جبکہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
زخمیوں کو حیدرآباد اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعے کے بعدکوچ کاڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔