سانگھڑ:مسافر کوچ کی سوزوکی کو ٹکر،7 افراد جاں بحق،7زخمی

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2016 08:48am
جاں بحق افراد کا تعلق ملاح برادری سے ہے - فائل فوٹو جاں بحق افراد کا تعلق ملاح برادری سے ہے - فائل فوٹو

سانگھڑ :سانگھڑ کے قریب مسافرکوچ کی سوزوکی کوٹکرسے 7افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،حادثہ ٹنڈوآدم  شاہ بیگ مری اسٹاپ کےقریب پیش آیا،جب سانگھڑ سے ٹنڈو آدم جانے والی مسافرکوچ کی سوزوکی سےٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

https://youtu.be/d37GLD9Sw_o

سوزوکی  سجاول سے سانگھڑ آرہی تھی جاں بحق افراد کا تعلق  ملاح برادری سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،افراد کی شناخت  ،ظہراں،سومار،حوا،عمر ڈرائیور، جمن،نصرین جبکہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

زخمیوں کو حیدرآباد اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعے کے بعدکوچ کاڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔