وزیراعظم نوازشریف سےامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ،جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس میں میاں نواز شریف اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر سے دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک خطے میں امن کیلئے موٴثر کردارادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ملاقات میں طارق فاطمی بھی موجود تھے،قبل ازیں وزیراعظم سے بحرین کیلئے نامزد پاکستانی سفیرجاوید ملک نے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کیامورپرتبادلہ خیال کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔