ضمنی بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار سب کو پیچھے چھوڑ گئے

شائع 31 دسمبر 2015 01:34pm

election

جھنگ:پنجاب کے مختلف اضلاع میں چیئرمین کی چھبیس نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔مسلم لیگ ن دوسرے ،پی ٹی آئی تیسرے اور مسلم لیگ ق چوتھے نمبر پر رہی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بالٹی کے نشان والے آزاد امیدوار سب پر بازی لے گئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے چیئرمین کی چھبیس نشستوں میں سے دس نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب پر سبقت حاصل کرلی۔ یونین کونسل کی نشست پر ننکانہ صاحب اور جھنگ میں آزاد امیدواروں نے انتیس نشستیں حاصل کرکے کلین سوئپ کریا جبکہ دیگر اضلاع میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔کامیابی حاصل کر نے والے امیداورں کے حامیوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسرے نمبر پر آنے والی مسلم لیگ ن چےئرمین کی نشست پر آٹھ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔جبکہ یونین کونسل کی نشست پر کسی ضلع میں بھی کوئی خاظر کواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پانچ نشستوں کے ساتھ تیسرے اور مسلم لیگ ق چےئرمین کی دو نشستیں حاصل کرکے چوتھے نمبر رہی۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں صرف ایک ہی نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔