اسکردومیں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شائع 31 دسمبر 2015 05:17pm

snowfall

اسلام آباد:اسکردومیں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے، صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔