عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر
فائل فوٹواسلام آباد:عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرہوگئی ۔ ای سی پی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انہیں نااہل قراردیا جائے ۔
الیکشن کمیشن نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی اور عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ درخواست پرالیکشن کمیشن کی فل بینچ کل سماعت کرےگی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔