عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

شائع 21 ستمبر 2016 12:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرہوگئی  ۔ ای سی پی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست  ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انہیں نااہل قراردیا جائے ۔

 الیکشن کمیشن نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی اور عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ درخواست پرالیکشن کمیشن کی فل بینچ کل سماعت کرےگی۔