صرف آلو کھاکر اپنا وزن گھٹائیں
فائل فوٹودنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص اپنا وزن گھٹانے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے اور ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ ہم جوبھی ڈائٹ کریں اس کا نتیجہ فوری طور پر سامنے آئے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈائٹ کے بارے میں بتائیں گے جوکہ بہت ہی آسان ہے اور اس ڈائٹ کے ذریعے آپ بہت جلدی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
اس ڈائٹ میں آپ کو محض ایک ہی سبزی درکار ہے اوریہ سبزی ہر شخص کی پسندیدہ سبزی بھی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم میں موجود فاضل چربی ختم ہوجائے اور آپ کا بڑھا ہوا پیٹ اندر چلاجائے۔ اس کے علاوہ وزن میں نمایاں کمی نظر آئے تو اس کےلیے آپ بہت سارے آلو خرید لائیں۔
وزن کم کرنے کےلیے آپ کو آلو درکار ہیں جن کو کھاکر آپ محض 3 دن میں اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے آلو کا استعمال کس طرح کرنا ہے؟ آیئے جانتے ہیں۔
:٭ پہلا دن
(ناشتہ: 1 اُبلا ہوا آلو اور 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
(دوپہر کا کھانا: 2 اُبلے ہوئے آلو اور 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
(رات کا کھانا: 2 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
:٭ دوسرا دن
(ناشتہ: 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
(دوپہر کا کھانا: 2 اُبلے ہوئے آلو اور 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
(رات کا کھانا: 1 اُبلا ہوا آلو اور 1 کپ دہی ( بغیر چکنائی والا
:٭ تیسرا دن
ناشتہ: 1 اُبلا ہوا آلو
(دوپہر کا کھانا: 1 اُبلا ہوا آلو اور 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
(رات کا کھانا: 1 کپ دہی (بغیر چکنائی والا
واضح رہے کہ آپ اس ڈائٹ میں اُبلے ہوئے آلوکا استعمال کریں ، اس کی جگہ فرائی آلو ہرگز استعمال نہیں کریں، کیونکہ اُبلے ہوئے آلو میں وٹامنز اور فائبرز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جوکہ آپ کے نظام ہاضمہ کےلیے بہت مفید ہیں۔
ماہرین کے مطابق 100 گرام آلو میں صرف 75 فیصد کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ دہی آپ کے ہاضمہ کےلیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، دہی آپ کے جسم میں سے اضافی پانی کو ختم کرتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مواد کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔