پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بھارتی فنکار میدان میں
File Photoنئی دہلی :بھارت میں شیوسیناکا پاکستانی اداکاروں کو ڈرانے دھمکانے کا عمل جاری ہے،شاہ رخ خان کے بعد مہیش بھٹ اور اداکار رضا مراد نے مخالفت کردی،ممبی پولیس نے بھی واضح کردیا کہ پاکستان سمیت تمام غیرملکیوں کی حفاظت کریں گے۔
راج ٹھاکرے سمیت ہندو انتھاپسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو اڑتالیس گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھکمیوں کے بعد ممبئی پولیس چیف نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام غیرملکی جو قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ، ان کا تحفظ کیا جائگا۔
دوسری جانب انڈین فلم انڈسٹری سے وابستہ نامور ہدایت کار مہیش بھٹ اور اداکار رضا مراد نے واضح کردیا کہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی سے نقصان ہمارا ہی ہوگا،انھوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں کو ملک سے نکالنے سے پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگڑے گا۔
راج ٹھاکرے کی دھمکیوں پر سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عزمی نے چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تو چھوڑو، پہلے نکسل باغیوں سے مقابلے کیلیے شوسینا لڑنے کیلیے تو اپنے کارکن بھیج دیں،انھوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے پاکستان کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔