لیاری میں بھتہ نہ دینے پر دکاندار قتل
کراچی :کراچی میں بھتہ خوری کی وبا تاحال ختم نہ ہوسکی،لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا،علاقہ مکینوں نے لاش کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر شدید احتجاج کیا۔
لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نوجوان کو بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں نے قتل کردیا،اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے لاش کے ہمراہ رینجرز ہیڈکوارٹر کا رخ کیا،جہاں پولیس کی نفری نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
مظاہرین نے آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے سامنے لاش سڑک پر رکھ دھرنا دے دیا۔
مقتول نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پولیس علاقے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے،انہیں ہر حال میں انصاف دیا جائے۔
رینجرز افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے مظاہرین نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیں گےرینجرز سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔