نجی طیارہ حادثہ کیس،عصمت محمود پر فردجرم کئےجانےکا امکان

شائع 02 جنوری 2016 08:24am

shaheen-airline

اسلام آباد: نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود پرسات جنوری کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ہارون لطیف خان کے روبرو نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود کو پیش کیا گیا،کیپٹن عصمت محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی میڈیکل رپورٹ دی جائے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے حوالے سے مذید دو رپورٹس آنا ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کس بنیاد پر لگائی گئی ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کو پائلٹ کے بیان کے مطابق ان سے کمانڈ چھین کر اسے آٹو پر کردیا گیا تھا۔
جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،ملزم نے وارننگ کے باوجود تین ہزار کی بجائے پانچ ہزار فٹ کی بلندی سے لینڈنگ کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چالان کی نقول ملزم کے وکیل کے حوالے کردیں،اور میڈیکل رپورٹ بھی دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔