حکومت آئینی طور پر رینجرز کو بلانے کا اختیار رکھتی ہے،نثار کھوڑو
کراچی:سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں رینجرز وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے گرفتاریاں کرے، رینجرزکے قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کرے گی۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا رینجرز کو رواں سال جولائی میں پولیس کی مدد کے لیے بلایا گیا تھا،حکومت آئینی طور پر رینجرز کو بلانے کا اختیار رکھتی ہے۔ رینجرز کے قیام کی توثیق ضروری ہے، رینجرز کے قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ اسمبلی کرے گی۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رینجرزکے اختیارات کامعاملہ اسمبلی دیکھے گی، رینجرز کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے خاتمے کے لیے اختیارات دیئے گئے تھے۔
نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کے قیام میں توسیع سے متعلق قرارداد ایوان میں لائی جائے گی، اور تمام جماعتیں قرارداد پر اپنی رائے دیں گی، سندھ اسمبلی کا جو بھی فیصلہ ہوا قانون کے مطابق اس پر عمل کیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔