بھارتی میڈیا کا غیر زمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ
کراچی: بھارتی میڈیا ایک بار پھر غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ بغیر کسی تحقیق کے آج ہی پاکستان کو حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا جائے، کانگریس نے بھی حملے کی آڑ میں پاک بھارت تعلقات پر تنقید شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کو صرف اپنی ریٹنگ سے سر و کار ہے۔اسے بھارتی عوام کی خوشحالی اور خطے کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ بغیر کسی تحقیق کے
بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف کہانیاں شروع کردی ہیں،بھارتی تجزیہ کار بھی انتہاپسندانہ زبان بول رہے ہیں ۔
دوسری جانب کانگریس کے رہنماوٴں کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔کانگریسی رہنما امریندر سنگھ اور رندیپ سورج والا کا کہنا ہے پاک بھارت تعلقات کو پْرامن بنانے کی کوششوں کے باوجود حملہ افسوسناک ہے۔
بھارتی میڈیا کا منفی رویہ اور کانگریس کی تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حملے کو چند گھنٹے ہی گزرے ہیں اور ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت یا ان کے مقاصد بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔